پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان مسترد کردیا

101

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق جے شنکر نے تھنک ٹینک سے خطاب میں پاکستان بھارت کشیدہ تعلقات کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا۔