دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی اعلی معراج ہے،ڈاکٹر جمیل

160

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کاکہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی اعلی معراج ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے معروف ڈے نائٹ حاجیانی ہسپتال میں بچوں کے کٹے ہونٹ و تالو کے2 روزہ مفت سرجیکل کیمپ کے افتتاح کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ ڈاکٹر جمیل
احمد نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور اس اقدام کو غریب خاندانوں کے لیے بہترین ریلیف قرار دیا ۔اس نیک مشن میں مزید مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں تاکہ علاج کی دسترس ہر خاص وعام تک یقینی ہوسکے۔ نجی سیکٹر کا صحت کے شعبے میں فلاحی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق شیخانی،ڈاکٹر ہارون اقبال، ڈاکٹر محمد اشرف گناترا،صحت مند فائونڈیشن کے روح رواں اعظم چوہان اور دیگر موجود تھے۔