گیس بندش و پریشر کی کمی سے شہری پریشان ہیں، صابر قائمخانی

130

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی صابر حسین قائمخانی اور رکن سندھ اسمبلی صلاح الدین نے کہاہے کہ حیدر آباد شہراور لطیف آباد سے ملحقہ آبادیوں کے مکین سردیوں کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ، گیس پریشرکی کمی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ، حیدر آباد شہر اور لطیف آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور
پریشر کی کمی نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈ ے کردیے لوگ بازاروں سے مہنگے دام گیس سلنڈ ربھر واکر اور لکڑیاں چلانے پر مجبور ہو گئے ہیںانہوں نے مزید کہاکہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے باعث صبح اور شام میں گیس بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسکول جانے والے طلبہ اور دفاتر جانے والے ملازمین کو بغیر ناشتے کے جانا پڑھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوئی سندرن گیس کمپنی کے افسران اور اسٹاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے حیدر آباد کے عوام کو سہولیات فراہم کریں ۔