جھونٹن نارویز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ جیت لیا

174

روم (جسارت نیوز)ایکواڈور کے سائیکل سوار جھونٹن نارویز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن 12ویںمرحلے میں سائیکل سواروں نے سیسیناٹکو سیسیزینٹک تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 204کلو میٹر پر محیط تھا۔ ایکواڈور کے سائیکل سوار جھونٹن نارویز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 204کلومیٹر کا فاصلہ5 گھنٹے 31منٹ اور24سیکنڈز میں طے کرکے 12ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔یوکرین کے سائیکل سوار مارک پیڈون نے ریس میں دوسری جبکہ آسٹریلین سائیکل سوار سیمن کلارک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔