ملائیشیا میں اپوزیشن رہنما انور ابراہیم سے پولیس کی تفتیش

111

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی پولیس نے اپوزیشن رہنما اور سینئر سیاست دان انور ابراہیم سے پوچھ گچھ کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنما سے منظرعام پر آنے والی اس فہرست سے متعلق تفتیش کی گئی، جس میں ان قانون سازوں کے نام درج تھے، جو حکومت ختم کرنے میں ان کے ساتھ تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فہرست کے حوالے سے پولیس کو سیکڑوں شکایات موصول ہوئیںاور انور ابراہیم سے پوچھ گچھ پر مجبور ہوگئی۔