سادگی کے اعلان کے باوجود حکومتی اخراجات بڑھ گئے‘آئی ایم ایف

137

اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں کورونا مانیٹرنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادگی کے اعلانات کے باوجود حکومتی اخراجات بڑھ گئے اور گزشتہ ایک سال میں حکومت کے اخراجات میں ایک فیصد اضافہ ہوا،2019ء کی نسبت 2020ء میں اخراجات 22سے بڑھ کر 23 فیصد ہوگئے۔دی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سال مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، 2019ء میں قرض کا بوجھ معیشت کے 85.6فیصد کے مساوی تھا جبکہ 2020ء میں قرض کا بوجھ معیشت کے 87.2 فیصد تک پہنچا،آئندہ سال قرضوں کا بوجھ معیشت کا86 فیصد رہنے کا خدشہ ہے ۔