سالانہ انتخابات برائے2021بدھ30دسمبر کو کرانے کی منظوری

144

کراچی( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی )کی ایگزیکٹوکمیٹی نے فیڈریشن کے سالانہ انتخابات برائے 2021 بدھ30دسمبر کو کرانے کی منظوری دیدی۔ فیڈریشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس مرکزی دفتر کراچی اور علاقائی دفاتروں میں بیک وقت بذریہ وڈیولنک ہوااپوزیشن نے الزام لگا یا کہ من مانے فیصلے کئے گئے۔فیڈریشن کے اجلاس میں الیکشن کرانے کیلئے تین رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان کیا گیا جس میں غیرمعروف نام سامنے لائے گئے ہیں ۔اعلان کردہ الیکشن کمیشن میں علی رحیم،شاہد وسیم اور ارشد شامل ہیں۔ملک بھرسے فیڈریشن چیمبرز آف کامرس کے ممبرز چیمبرز اور ایسوسی ایشنز ،جوائنٹ چیمبرز،اسمال چیمبرز اور ویمن چیمبرزکی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی اورجنرل باڈی کیلئے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 28اکتوبر ہے ۔