امریکا کا 18 ممالک کی ایلومنیم مصنوعات پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

144

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے 18 ممالک سے ایلومنیم مصنوعات کی تجارت پر اربوں ڈالر کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے واشنگٹن چین سمیت کئی ممالک سے اشیا کی تجارت پر ٹیکس عائد کرچکا ہے۔ حالیہ فیصلے کے تحت ٹرمپ انتظامیہ ایلومنیم مصنوعات پر ایک ارب چھیانوے کروڑ ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کرے گی۔ وزیر تجارت ولبر روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پابندی کی زد میں جرمنی، برازیل، بھارت، بحرین دیگر ممالک آئیں گے۔