’’را‘‘ نے بنگلا دیش میں چینی انجینئر کو قتل کرا دیا

371

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں کام کرنے والے ایک چینی انجینئر کے قتل کا الزام بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پر عائد کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چینی ٹیکنیشن لاؤ فن کو ضلع فیروزپور میں ’’آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈشپ برج‘‘ کے تعمیراتی مقام کے قریب تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ فیروزپور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤ فن تعمیراتی منصوبے کے چیف ٹیکنیشن تھے۔ مقتول کے مترجم نے بتایا کہ لاؤ فن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی اجرت دینے کے جا رہے تھے۔ لاؤ فن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اہم وہ جاں بر نہ ہو سکے۔ فیروزپور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ چینی باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ بنگلا دیشی فوج کے میجر (ر) دلاور حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک وڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے قتل کرایا۔