سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

370

کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1913 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے بعدآج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں  700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔