پیپلزپارٹی ( ن) لیگ سے بچ کر رہے‘اعتزازاحسن

217

اسلام آ باد( آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے پیپلزپارٹی کو متنبہ کیا ہے کہ (ن) لیگ سے بچ کر رہیں،نوازشریف فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں سمیت کسی پر بھی اعتماد نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا (ن) لیگ کے کئی رہنما بھی نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتے او ر نہ ہی نوازشریف فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں سمیت کسی پر اعتماد کرتے ہیں لہٰذا میرا پیپلز پارٹی کو مشورہ بھی ہے اور انہیں متنبہ بھی کر تا ہو ںکہ نوازشریف کی بداعتمادی کی ایک تاریخ ہے،جلاوطنی ہو یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہو، نوازشریف کسی پر اعتبار نہیں کرسکتے۔اپنی پارٹی کو کہوں گا کہ نوازشریف کیساتھ چلنا مشکل ہے ،ان سے بچ کر رہیں ، میاں صاحب مشرف سے ڈیل کر کے سعودی عرب چلے گئے تھے اور ان کے بڑے لیڈر چودھری نثار، شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین اور خواجہ آصف جیلوں میں قید تھے، میاں صاحب اپنے پارٹی رہنماؤں سے بھی مشاورت نہیں کرتے،انہوں نے شہباز شریف کے بجائے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنا دیا تھا۔