وائس ایڈمرل محمد امجد خان پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

842

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر کرلیے گئے۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2020 کو دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محمد امجد خان نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپر یشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، محمد امجد خان نے کمیشننگ کے موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

پاک بحریہ کے نئے سربراہ نے متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جب کہ اس وقت چیف آف اسٹاف (آپریشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

محمد امجد خان کمانڈنٹ نیوی وار کالج لاہور اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کو حکومت فرانس کی جانب سے شیویلٸے (ناٸٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔