اپوزیشن سے بیک ڈور مذاکرات ہو سکتے ہیں، ندیم افضل چن

313

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہٹ دھرمی اور بند گلی نہیں ہوتی، سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا، اپوزیشن سے بیک ڈور مذاکرات بھی ہو سکتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر جوڈیشل ریفارمز کرنی چاہییں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے
کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے مل کر بدعنوانی کی ہے، دونوں کا بیانیہ ایک ہے اور میں ن سے ش نکلنے پر یقین نہیں رکھتا، نواز شریف اور بانی متحدہ قومی موومنٹ کے مقاصد ایک ہیں، سابق وزیراعظم کو اداروں پر تنقید کرنے سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہو گا، عدالتوں کو نواز شریف کی تقریر پر بھی پابندی لگانی چاہیے، پنجاب حکومت نواز شریف سے متعلق ڈاکٹرز کی رپورٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے ان کا ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ دفن ہو گیا ہے۔