حکومت نے افغان باشندوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل کردی

459

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیل کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان باشندوں کو پاکستانی سفارتخانہ جانے کے بجائے سرحد پر ویزا ملے گا۔ نئی پالیسی کے تحت قیام، ویزا مدت اور اندراج کی تعداد تبدیل کردی گئی۔

وزٹ ویزا ایک سال کے لیے ملٹی پل انٹریز کے ساتھ جاری ہو گا۔ جب کہ 5 سال کے لیے بزنس ویزا بھی مل سکے گا جو پاکستان میں قابل توسیع ہوگا۔

طورخم بارڈر پر مریضوں کو 6 ماہ تک کا ویزا دیا جائےگا۔