پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2روپے40پیسے سستا

443

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ڈیزل کی قیمتوں میں 2روپے40پیسےفی لیٹر  تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد  اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی اور پیرول کی قیمت پرانے نرخ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 40 پیسے کمی کے بعد نئی قیمتون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز تک برقرار رہیں گی اس کے بعد  کوئی تبدیلی تجویزات اور  مشاورت سے کی جائے گی۔

دوسری جانب  اوگرا نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ہم نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔