کیلیفورنیا کی 2 کاؤنٹیوں میں 1100 ایکڑ آگ کی نذر

148
فلوریڈا: فائر بریگیڈ کا عملہ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ نے ناپا اور سونوما کاؤنٹی میں 1100 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلاؤ کے باعث حکام نے کئی علاقے خالی کرالیے اور ہزاروں لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں خشک سالی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔