مکانات کی تعمیر کیلیے 5 فیصد پر قرضے فراہم کرینگے،گورنر پنجاب

246

لاہور(اے پی پی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بینکاری تاریخ میں پہلی باررہن کی پالیسی لانے کے ساتھ ساتھ مکانات کی تعمیر کیلیے5 فیصد پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، میں نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کو تلقین کی کہ وہاںسیاست میں حصہ لیں کیونکہ صرف اقتدار کی راہداریوں کے ذریعے ہی ہم اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں، یونیورسٹیوں
کو بزنس حب بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی احتساب کے عمل رکوانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی،اپوزیشن جمہوریت کو مضبوط کرنے کے بجائے پہلے دن سے حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر رہی ہے ، عمران خان بطور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر ینگے، قومی اداروں پر تنقید کرنیوالوں کوقوم معاف نہیں کر یگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑا ہے ،فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گرد ی مسلسل بڑھ رہی ہے، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر وفلسطین کو حل کر نا ہوگا۔ فوادچودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔