عالمی برا دری بھارت میں پاکستانی ہندوئوں کے قتل کا نوٹس لے‘طاہر اشرفی

338

لاہور (اے پی پی) عالمی برا دری بھارت میں11 پاکستانی ہندوئوںکے قتل کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر مظالم کا سلسلہ بڑھتاجا رہا ہے ، پاکستان سے جانے والے ہندو ، سکھ اور مسلمانوں کو جاسوسی پر آمادہ نہ ہونے پر اذیتیں دی جاتی ہیں۔ان خیالات کااظہار مختلف مذہبی جماعتوںکے قائدین نیمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے پاکستان علما کونسل اور قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی ، علامہ ضیا اللہ بخاری ، حافظ کاظم رضا ، ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند، سردار بشن سنگھ ، فادر ندیم ،علامہ زبیر عابد ، اسد اللہ فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے قتل کیے جانے والے پاکستانی ہندو برادری کے افراد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں ، پاکستان کا آئین اور قانون غیر مسلموں اور مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے ، پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے بھارت میں قتل کیے جانے کے خلاف پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کا وفد اقوام متحدہ کے دفتر اسلام آباد میں احتجاجی خط پیش کرے گا۔