پاکستان نئے پائلٹس کو لائسنس کا اجرا ملتوی کرے‘آئی سی اے او

168

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (آئی سی اے او) نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ فوری اصلاحاتی اقدامات کرتے ہوئے تمام نئے پائلٹس کو لائسنس کے اجرا کا معاملہ ملتوی کرے‘ پاکستان سول ایوی ایشن کے ترجمان نے اس معاملے
پر اپنا رد عمل نہیں دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی تنظیم نے یہ تجویز پاکستان میں پائلٹس کے غیر قانونی لائسنس سے متعلق اسکینڈل سامنے آنے پر دی‘ آئی سی اے او کی مذکورہ تجویز اس وقت سامنے آئی جب 50 پائلٹس اور ان کو جعلی لائسنس جاری کرنے میں ملوث 5 سول ایوی ایشن افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا‘ گزشتہ ہفتے آئی سی اے او کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن کو موصول ہونے والے خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو اپنے لائسنس دینے کے نظام کو بہتر اور مستحکم کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لائسنس دینے کے تمام ترعمل میں کوئی بے ضابطگی اور خرابی موجود نہیں جبکہ نئے لائسنس کے اجرا سے پہلے معطل کیے جانے والے لائسنس کی مراعات پر نظرثانی کی جائے۔پاکستان کی وزارت ہوا بازی کے اہلکار نے بتایا کہ جعلی لائسنس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد جولائی سے کوئی نیا لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔