سلیکٹڈ وزیراعظم نے معیشت تباہ کردی، نفیسہ شاہ

165

اسلام آباد (آن لائن) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت تباہ کردی، انصاف صحت کارڈ عوام کے ساتھ سفاکانہ مذاق ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ نالائق وزیراعظم نے قوم کو مزید مقروض کردیا ہے۔ 2 برس میں 10ہزار 865 روپیہ غیر ملکی قرضہ حاصل کیا ۔انہوں نے کہاکہ مقامی طور بھی قوم کو 23 ہزار 392 کا مقروض کردیا گیا ہے ، کہاں ہیں وہ دو سو ارب ڈالر عمران خان قوم کو تلاشی دیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم سوال کرتی ہے کہ یہ پیسہ کس اے ٹی ایم میں چلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کے زیر اہتمام سرکاری اسپتالوں میں ڈسپرین بھی دستیاب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ انسانی زندگی پچانے والی ادویات کی غریبوں میں قوت خرید نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ انصاف صحت کارڈ عوام سے سفاکانہ مذاق ہے ، سیاسی نابیناں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے ۔