کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

144

اسلام آباد( آن لائن )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔ این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 566مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور4مریض ہسپتالوں میں اور3مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 976, پنجاب میں 12 ہزار 735, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 319, اسلام آباد میں 4 ہزار 97, بلوچستان میں 1 ہزار 74,گلگت بلتستان میں 227، آزاد کشمیر میں 739 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 333 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہے۔