ملک میں کورونا سے مزید 7 اموات ‘تعداد 6444ہو گئی

186

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 6444ہو گئیں ،کورونا کے 798نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد3لاکھ 9ہزار 15ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 94 ہزار740افراد شفا یاب اور فعال کیسز کی تعداد7 ہزار831 رہ گئی،544 کی حالت تشویشناک ہے ۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار246ہوگئی ۔ پنجاب 98 ہزار864، خیبرپختونخوا میں37 ہزار525، بلوچستان میں14ہزار838، اسلام آباد میں16 ہزار324، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار610 اور گلگت میں 3 ہزار608کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار229 اور سندھ میں 2 ہزار477 اموات ہو چکی جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں84 اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی ۔ پاکستان کے 735 اسپتا لوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار 920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔