نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورے کی اجازت دے دی

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوز ی لینڈ کی حکومت نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کو دورے کی اجازت دے دی۔ سی ای اونیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈوائٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سے نیوزی لینڈپہنچیں گی، ٹیموں کانیوزی لینڈپہنچنے کے بعدابتدائی قرنطینہ ہوگا،ابتدائی 3روزمیں پلیئرزکی ٹیسٹنگ ہوگی جس کے بعد پریکٹس کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 14روزکے قرنطینہ کے بعدکرکٹرزکوشہرمیں جانیکی اجازت ہوگی، پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیم کیا اسکواڈمیں اضافی کھلاڑی شامل ہوں گے۔سی ای او نیوزی لینڈ نے کہا کہ ممکنہ طورپرابتدائی آئسولیشن کرائسٹ چرچ میں ہوگی جب کہ ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ٹریننگ سہولیات ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ 2021 کے آغاز میں متوقع ہے اور اس سلسلے میں دونوں بورڈز کے مابین بات چیت جاری ہے۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کریگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ آئندہ ہفتے اظہر علی اور مصباح الحق سے ملاقات طے ہے۔وسیم خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فرنچائز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیوں اور عدالتی معاملے کا علم نہیں۔یادرہے اس سے قبل نیوز ی لینڈحکومت نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کو دورے کی اجازت دے دی، دونوں ٹیمیں آئندہ سال کے شروع میں دورہ کریں گی۔