سعودی عرب نے ویزا رکھنے والے افراد کیلئے سفری پابندی ختم کردی

589

سعودی عرب نے ویزا رکھنے والے افراد کیلئے سفری پابندی ختم کردی، ویزا یا اقامہ رکھنے والےافراد سعودی عرب جاسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب جانے والےمسافروں کو 48 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا،پاکستانیوں کے سفرپرمخصوص پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے قبل سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی 75 پروازیں تھیں, کورونا صورتحال کے باعث یہ تعداد 22 ہوگئی تھی، پروازیں کم ہونے کے باعث سعودی عرب جانے والوں کو مشکلات تھیں, سعودی حکام نے 21 اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔