پی آئی اے دفاتر ہفتہ اور اتوار  کوبھی کھولنے کا فیصلہ

400

اسلام آباد:قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام دفاترہفتہ اوراتوارصبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق  پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ   اسٹاف کو مسافروں کا ہر ممکن خیال رکھنے کی ہدایت کردی ہے، پی آئی اے کو سعودیہ کیلئے مزید 7پروازوں کی اجازت مل گئی، مزید پروازوں سے نشستوں کی دستیابی آسان ہوجائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے  پی آئی اے جدہ،دمام،ریاض اورمدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔