اشتہاری ماڈل گرل ایان کا فلاحی کاموں کا اعلان

560

پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہےکہ دوستوں میں نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنائی ہوئی ہے جس کا ‘بی مائے فرینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے برطانیہ میں اندراج ہوگیا  ہے اور وہاں خواتین اور بچوں کو محفوظ اور بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور اِس کے علاوہ اُنہیں تمام تر بنیادی ضروریات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔

سماجی ویب سائٹ کے مطابق ایان علی نے  بتایا کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں اور اب میں نےفیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔

یاد رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش3 برسوں سے واپس نہیں لوٹیں۔

واضح رہے عدالت نے ملزمہ ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اور عدالت نے انٹرپول کے ذریعے ایان علی کی گرفتاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔