کمزورطبقوں کو سہولت دینا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

549
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کمزورطبقوں کو صحت کی معیاری سہولت دینا اولین ترجیح ہے،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اختیاری نہیں لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا ، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پروگرام اورصحت کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھایا گیا ہے، اب تک 51 لاکھ خاندان پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ ہرخاندان کو7 لاکھ 20 ہزارروپے تک علاج کی سہولت دی جارہی ہے،اب تک 80 ہزار 389 افراد سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ 20 ہزارخاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا،اب تک 235 اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا جاچکا ہے۔