آغا افتخار الدین مرزا کی معافی کی درخواست پھرمسترد

269

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے آغا افتخار الدین مرزا کیخلاف از خود نوٹس کیس پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت عظمی نے توہین عدالت کے ملزم آغا افتخار الدین مرزا کی جانب سے معافی کے لیے دائر درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف ازخود نوٹس کیس پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے ان کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہونی ہے، عدالت عظمی سے استدعا ہے ان کو معاف کر دیا جائے،میرے موکل کی تمام رپورٹس جمع ہیں،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ مولانا اتنے نازک دل والے ہیں تو ایسی بڑی باتیں کیسے کرتے ہیں۔