نیپرا نے بجلی 1.62 روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

323

اسلام آباد (آئی این پی) مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے، قیمتوں میں اضافہ 20-2019ء میں ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 164ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا، قیمتوں میں اضافے کااطلاق اسلام آبادکے نوٹیفکیشن کے بعدہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد2018-19کی ایڈجسٹمنٹ ختم ہوجائیں گی۔نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 73 ارب 6 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے تحت 91 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق کے-الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔اس حوالے سے نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی قیمت میں اضافہ اکتوبر سے دسمبر 2019ء اور جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر کیا گیا۔نیپرا حکام نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی صارفین سے 12 ماہ میں وصولی وفاقی حکومت سے لی جائیگی۔