وفاقی اداروں کے شکایت سیل کو سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنےکا فیصلہ

97

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز (شکایت سیل) کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، وزیراعظم عمران خان نے ”ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم“ منظوری دے دی ہے اور وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک
مرکزی نظام بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگااور شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی۔ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام مو¿ثر ثابت ہو گا۔