کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے بینک اسلامی برانچ کا افتتاح کر دیا

316

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک اسلامی نے کوئٹہ کینٹ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ صدر و سی ای او بینک اسلامی سید عامر علی، جنرل منیجر سائوتھ ویسٹ برہان حفیظ خان اور بینک اسلامی کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ برانچ بینک اسلامی کی ملک بھر میں 330 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک میں ایک اور اضافہ ہے۔ بینک اسلامی ملک کا پہلا شیڈول اسلامی بینک ہے جو صارفین کی ضروریات سے متعلق ڈپازٹ اور کریڈٹ کے حوالے سے متنوع حل پیش کرتا ہے۔ کوئٹہ کینٹ میں نئی برانچ کے آغاز سے شہر کے مکینوں کے لیے اسلامی مالیاتی خدمات کو زیادہ قابل رسائی اور آسان بنایا گیا ہے۔ بینک اسلامی ایک مضبوط بینکنگ نیٹ ورک بنانے کے لیے کوشاں ہے جو پورے ملک میں مالی شمولیت کی شرح کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے زور دیا کہ کوئٹہ بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت ہے۔