آرٹس کونسل کراچی میں ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ جوش و خروش سے جاری

418

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول شاندار کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ جس میں 4اکتوبر تک مختلف ہدایت کاروں کے تھیٹر پیش کئے جائیں گے۔عوامی تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد سے کراچی اسٹیج کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

ڈرامہ کے ہدایت کار نذر حسین ہیں جبکہ فنکاروں میں شیبا بٹ، نعمان خان، صباشیخ، اسحاق راجو، ناصرہ نور، ہنی خان، فائزہ ملک، شاہ زیب نذر، سلمان، جانِ عالم، زاہدہ بتول اور شکور تابانی شامل ہیں۔

ڈرامہ کے معاون پروڈیوسر شعیب نذر، ملک عبداللہ جبکہ معاونین میں منصور ساحر اور شاہ زیب نذر سرفہرست ہیں۔

،آرٹس کونسل  کراچی میں ”مسٹر کراچی“ 25ستمبر جمعہ کو پیش کیا جائے گا