اپوزیشن کہتی ہے کپتان معاہدہ کرلیں تو مخالفت ختم کردینگے‘فیصل جاوید

89

اسلام آباد(آن لائن ) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک ختم کرنے کے لیے عمران خان سے معاہدہ کرنے کی شرط رکھ دی۔ اپوزیشن کی اے پی سی پر ردعمل میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنی شرط میں کہا کہ اگر عمران خان معاہدہ کرلیں تو حکومت مخالف تحریک ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق العزیزیہ،چودھری شوگر ملز،ایون فیلڈ کے کیسز ختم ہونے تھے،سرے محل اور دیگر کیسز بھی ختم ہونے تھے۔