تعلیمی اداروں میں 139کیسز مثبت آگئے، ہیلتھ سروسز سندھ

335

کراچی: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر 27 ہزار سےزائد تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزسندھ کی جانب سےجاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سےزيادہ جامشورو  متاثر ہے جہاں 29 جبکہ کراچہ ڈسٹرکٹ جنوب میں 26 اساتذہ ميں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آيا ہے۔

 

سندھ حکومت کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پرسندھ بھر میں این سی او سی کے حکم پر  27619 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ  15965 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج محکمہ تعلیم کو موصول ہوئے ہیں۔

ہیلتھ سروسز کے مطابق اب تک 16ہزار ٹیسٹ کے نتائج میں 139 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے  جبکہ 11514 ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد اسکولوں کو پہلے ہی سیل کیا جاچکا ہے۔

 

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں آخری مرحلےمیں کھلنےوالےاسکولوں کےفیصلےکوموخرکردیا ہے جو اسکولز 21 ستمبر کو کھولنے تھے اب ان کو 28ستمبر تک کھولا جائے گا۔