”دنیا کورونا وائرس کے خوف میں”

278

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ57 ہزار81 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ7لاکھ23ہزار911 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ23لاکھ57ہزار628 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 69 لاکھ 25 ہزار941 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ3ہزار171 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 53 لاکھ 8 ہزار14 افراد متاثر،85 ہزار 625 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار434 اور اموات 1لاکھ35 ہزار857تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ97 ہزار251افراد متاثر، اموات19ہزار339، پیرو میں7 لاکھ 56ہزار 412، اموات 31 ہزار282، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 57ہزار627، اموات کی تعداد 15ہزار857 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 50 ہزار 471 افراد متاثر، اموات کی تعداد 23 ہزار850 ہوگئی۔

دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد73ہزار427، اسپین میں اموات 30 ہزار495، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد4ہزار945 افراد، سعودی عرب میں 4ہزار430 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔