اپوزیشن کل اے پی سی میں لاقانونیت پھیلانے کا پلان بنائے گی، شبلی فراز

471

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ  کل کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی )میں اپوزیشن مل بیٹھ کر ملک میں بدامنی اور لاقانونیت پھیلانے کا پلان بنائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ ماضی کے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، ایف اے ٹی ایف نے کچھ شرائط عائد کی تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ  اپوزیشن نےملکی مفادپرذاتی مفادکوترجیح دی، انسداد منی لانڈرنگ کے لیے قانون سازی اہم تھی، قانون سازی کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھا، گزشتہ حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اقدمات نہیں کیے تھے،منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں گئے،قانون سازی نہ کرتے تو ملک بلیک لسٹ میں جا سکتا تھا۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ کل کی اے پی سی ملزمان کا اجتماع ہے،آصف زرداری، بلاول بھٹو، شاہد خاقان عباسی ملزمان اور نوازشریف اور مریم نواز مجرم ہیں، یہ  سب نیب نے کے ملزمان ہیں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہیں،نواز شریف نے اگر کل تقریر کی تو قانونی کارروائی کریں گے۔