موٹروے واقعہ: مرکزی ملزم عابد علی پولیس کی نااہلی سے پھر فرار

692

پنجاب:موٹروے واقعہ زیادتی کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی پولیس کی نااہلی سےہاتھ سے نکل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رات میں آبائی گاؤں راجہ جنگ میں پولیس کو عابد علی کی آمد کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا لیکن ملزم عابد علی پولیس کی موجودگی کا شبہ ہونے پر گیٹ سے فرار ہوگیا۔

ملزم عابد علی فرار ہوتے ہوئے اپنی چادر اور جوتا چھوڑ کر کھیتوں میں چھپ گیا تھا، پولیس 5گھنٹے تک تلاش کرتی رہی،ملزم کے فرار ہونے پر پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی،فرار ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن کرتی رہی۔

پولیس کے مبینہ طور پر 4اہلکار راجہ جنگ میں موجود تھے، جنہوں نےبروقت اطلاع دی جس کے نتیجے میں پولیس نے عابد علی کے رشتہ دار کے گھر پر  چھاپہ مارا جو ناکام رہا۔

خیال رہے کہ گجر پورہ کے علاقے میں موٹروے پر ایک ہفتے قبل انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کی صورت میں مدد کے انتظار میں کھڑی ثنا نامی خاتون کو دو افراد نے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاتون سے ایک لاکھ نقدی ، 2 تولے طلائی زیورات، ایک عدد برسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز لے کر فرار ہو گئے تھے، جن میں سے مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔