طوفان سیلی امریکا کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرا گیا

185

میامی (انٹرنیشنل ڈیسک) طوفان سیلی امریکا کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ طوفان امریکی ریاستوں الاباما اور فلوریڈا سے ٹکرانے کے نتیجے میں تیز بارش ہوئی ہے، جس کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ ممکنہ طور پر انتہائی خطرناک طوفان کے باعث سیلاب سے بھی خبر دار کیا گیا ہے۔ امریکا کے نیشنل ہیریکین سینٹر این ایچ سی نے بتایا کہ الباما اور فلوریڈا میں ساحلی علاقے طوفان کی زد میں ہیں۔ علاقے میں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس طوفان کو شدت کے اعتبار سے اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔