کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہوگی: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

478

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ایک ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی۔ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔

قبل ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔