زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے، اعجاز الحق

235

ڈونگہ بونگہ (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ موٹروے انتہائی افسوس ناک ہے ، جتنی مذمت کی جائے کم ہے،زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے، ایسے دردناک واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنا وقت کی بڑی اہم ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا الحق شہید نے اپنے دور حکومت میں
ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مئوثر اقدامات اٹھا کر ایک مثال قائم کر دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فوج میں نظم و ضبط ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ صرف ڈسپلن کے باعث فوج اعلیٰ ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سی سی پی او لاہور کے بارے بیان دینا لمحہ فکر ہے۔پولیس میں ڈسپلن کی کمی کے باعث کارکردگی نہ ہے،سی سی پی او شیخ عمر کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا طاہر بشیر چیمہ سے کسی قسم کا کوئی الحاق نہیں ہے،ملک بھر میں مسلم لیگ (ضیاء)کے دفاتر کھولے جارہے ہیں جبکہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) یا تحریک انصاف سے اتحاد ہو سکتا ہے۔ اب اے پی سی کے بعد ایک نیا این آر او ہونے جا رہا ہے۔