بین الافغان مذاکرات افغان عوام کیلیے صبح نو کی نوید ہیں،شبلی فراز

206

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے ہوئے افغان عوام کے لیے صبح نو کی نوید ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس مؤقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 20سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی وخوش حالی کے لیے دعا گو ہیں۔