سیالکوٹ کی مصنوعات بے مثال ہیں، دنیا میں پہنچائینگے، رزاق داؤد

269

سیالکوٹ (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل و انویسٹمنٹ رزاق داؤد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہر پاکستان کیلیے ایک مثال ہے، سیالکوٹ کے تاجروں کی تیار شدہ مصنوعات کی دنیا میں
کوئی مثال نہیں ملتی، سیالکوٹ کے تاجر تجارت کے فروغ کیلیے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے اپنے دورہ پاکستان میں خواہش ظاہر کی کہ ازبکستان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کو تجارتی اغراض و مقاصد کیلیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ازبکستان نے گوادر میں تھوڑا رقبہ مانگا تاکہ وہ اپنا سامان وہاں اسٹاک کرسکے، ہم نے اس کی اجازت دے دی ہے لیکن ایک شرط پر کہ جو میٹریل ان کا یہاں اسٹاک ہوگا وہ پاکستانی صنعتکاروں کیلیے بھی دستیاب ہوگا۔ اس ضمن میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں ازبکستان کا دورہ کروںگا۔ ہمیں روایتی تجارت کے طریقوں سے ہٹ کر اپنی مصنوعات کو تیار کر کے اقوام عالم تک لے کر جانا ہے۔ ہم ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جارہے ہیں۔