لنگرخانہ اسکیم فلاحی ریاست کیلیے اہم قدم ہے‘ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

218

ملتان (آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ لنگرخانہ اسکیم ریاست مدینہ کی اقدار کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے‘ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی عزت نفس مجروح کییبغیر ان کی مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے لنگر خانے کے دورے کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق ملک میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد د یہاڑی دار ہیں جو ملکی آبادی کا بڑاحصہ ہے‘ لنگرخانے بوڑھے مسافروں، طالب علموں، خواتین اور دوسرے مستحق افرادکی خدمت کر رہے ہیں ‘ پسماندہ علاقوں سے جو لوگ روزگار کی تلاش یا علاج معالجے کے لیے بڑے شہروں میں آتے ہیں‘ ان کے لیے یہ ایک بڑی سہولت ہے۔