ملتان میں کسی گرفتاری کے بغیر ہی تحریک انصاف کا دھرنا ختم

2205
ended

ملتان: ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے گرفتاری کے بغیر ہی دھرنا ختم کر دیا۔

دھرنے کے دوران کارکنوں نے اصرار کیا کہ پولیس ہمیں خود گرفتار کر کے پولیس وین میں بٹھائے، پولیس نے کہا کہ کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں، پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کے حصول کی خاطر، ملتان کی غیور عوام اپنے لیڈران کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے کے لیے کثیر تعداد میں سڑکوں پر امڈ آئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس وین احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور کھڑی رہی، کارکنان پولیس وین پر چڑھ کر سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا پولیس نے گرفتار نہیں کیا، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔