نواز شریف واپس نہیں آنا چاہتے تو پلی بارگین کریں ،فواد چودھری

332

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ اگر نواز شریف واپس نہیں آنا چاہتے تو پلی بارگین کریں اور عوام کے پیسے واپس کرکے جہاں مرضی ہے رہیں ۔ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں ہماری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کو واپس لائیں ورنہ شہباز شریف کو نااہل کیا جانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے پاس دو آپشنز ہیں یا تو وہ واپس آئیں اور اپنی باقی سزا پوری کریں اگر واپس نہیں آنا چاہتے تو پلی بارگین کریں یہ پیسہ کسی کا ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ہے لہٰذا ہر صورت واپس آنا چاہیے۔ شہباز شریف نے ہائیکورٹ میں حلف نامہ دیا ہوا ہے کہ وہ نواز شریف کو واپس لانے کے ذمے دار ہیں اگر وہ نواز شریف کو واپس نہیں لاسکتے تو انہیں نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔