املاک پر قبضے سے متعلق درخواست پر پولیس اہلکار سمیت4افراد کے وارنٹ

137

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھرڈایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے وکیل کے گیراج پر قبضے سے متعلق دائر درخواست
پرقابض پولیس اہلکار سمیت 4فریقین کے 50,50ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نیازحسین سومرو نے پھلیلی تھانے کی حدود مرزا محلہ ٹنڈوتھوڑو میں گیراج پر قبضے سے متعلق دائر درخواست پرفریقین پولیس اہلکار وسیم رضامرزا سمیت مظہر مرزا،عقیل رضا مرزا اورسلیم رضا مرزا کے 50,50ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 19ستمبر تک ملتو ی کردی،درخواست گزار نے ایڈووکیٹ جنید سومرو کے توسط سے غیرقانونی قبضے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔