جسٹس اطہر من اللہ کا عدالتوں کا فرانزک آڈٹ کرنے کا فیصلہ

137

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتوں کے فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے 2015ء سے 2020ء تک کا آڈٹ کرایا جائے گا، ہائیکورٹ کا سالانہ بنیادوں پر اندرونی آڈٹ ہر سال بھی کیا جاتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل کے ذریعے الگ آزادانہ فرانزک آڈٹ کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرانزک آڈٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ کی تمام برانچوں کو مکمل ریکارڈ 12 ستمبر تک رجسٹرار آفس کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔