پی ایس ایل، ٹکٹس کی ری فنڈنگ کا نیا عمل شروع

543

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو دوبارہ سے ان  کرکٹ شائقین کے لئے رقم کی واپسی کے عمل کا اعلان کیا ہے جو 10واں پی ایس ایل کرکٹ کے ٹکٹ ری فنڈ وبائی امراض کی وجہ سے یا بند دروازوں کی وجہ نہیں کرواسکے تھے کے لئے دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

واضح رہے پی سی بی نے  اس سے قبل تاریخ کا اعلان 13 جولائی سے 29 اگست کیا تھا ان سب ٹکٹ   کی رقم واپسی کا جو شائقین گراونڈ میں نہیں دیکھ سکے۔

جمعہ کے روز پی ایس ایل ویب سائٹ پر جاری  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی سی ایس کے منتخب کردہ مراکز پر آج سے 25 ستمبر تک ٹکٹوں کی واپسی کا عمل کیا جاسکتا ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ موجودہ رقم کی واپسی کا عمل 25ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، حیدرآباد ، اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی اور سکھر کے  نامزد ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹوں کی واپسی کی جاسکتی جو پیر سے ہفتہ صبح 10 سے چام 4 تک  کے اوقات میں ۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق رقم واپسی کے لئے اصلی شناختی کارڈو اصلی ٹکٹ ساتھ ہو  اور کورونا ایس او پی کا خیال رکھنا لازم ہے۔

یاد رہے، پی ایس ایل10 کو مختصر کرنے، شائقین کے بغیر کرنے اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 23 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس اور بین الااقوامی کھلاڑیوں کی واپسی کی وجہ سے کیاگیا تھا۔