سینئر صحافی قیصر محمود انتقال کرگئے

1269

 کراچی پریس کلب کے سینئر رکن و سینئرصحافی سید قیصر محمود جمعرات کو رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

 مرحوم کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد علی ڈیفنس فیز6میں ادا کی گئی، بعدازاں مرحوم کو فیز8دیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

 نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب،سیاسی،سماجی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں، سینئر صحافیوں،اخبارات کے مدیران، کاروباری شخصیات، اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور عمائدین شہرسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، صحافیوں اور ساتھیوں نے ان کی اچانک موت پر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔

صحافیوں نے سید قیصر محمود ر کوذہین، محنتی اور زندگی سے خوشیاں سے بھرپورشخص کی حیثیت سے یاد کیا ہے،اخبارات کے مدیران، سینئر صحافیوں، کاروباری شخصیات، سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے صحافی قیصر محمود کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سینئر صحافی کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخا ن فاران، سیکرٹری ارمان صابر، اراکین گورننگ باڈی،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان،اسسٹنٹ سیکر ٹری جنر ل شعیب احمد،

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدرریا ض احمد ساگر،سیکرٹری محمد عارف خان اور اراکین مجلس عاملہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔