الجزائر کا دارالحکومت بارش میں ڈوب گیا‘ سیکڑوں بے گھر

434
الجزائر: ریکارڈ بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے سڑکیں تباہ کردی ہیں‘ امدادی کارکن اور شہری ڈوبی ہوئی گاڑیاں نکال رہے ہیں

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر میں سیلاب کے باعث ایک بچہ ہلاک اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2روز سے ہونے والی مسلسل بارش کے بعد ملک کے شمالی علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ام البواقی نامی شہر میں بس اڈے کی سرنگ پانی سے بھر جانے کے باعث 3افراد پھنس گئے، جنہیں امدادی اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے باہر نکالا۔